مشكوة المصابيح
كتاب الدعوات— كتاب الدعوات
(دُعَاءُ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ عِنْدَ الجِهَادِ) باب: جہاد کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا
حدیث نمبر: 2440
وَعَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا غَزَا قَالَ: «اللَّهُمَّ أَنْتَ عَضُدِي وَنَصِيرِي بِكَ أَحُولُ وَبِكَ أَصُولُ وَبِكَ أُقَاتِلُ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدالشیخ عبدالستار الحماد
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جہاد کے لئے نکلتے تو یوں دعا فرماتے: ’’اے اللہ! تو ہی میرا بازو ہے، تو ہی میرا مددگار ہے، میں تیری ہی توفیق سے دشمن کی چالوں کو رد کرتا ہوں، تیری ہی مدد سے (دشمن پر) حملہ کرتا ہوں اور تیری توفیق و نصرت سے قتال کرتا ہوں۔ ‘‘ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی و ابوداؤد۔