مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2437

باب: اپنے اکابرین سے دعا کروانے کا ثبوت

(ثُبُوتُ طَلَبِ الدُّعَاءِ مِنَ الأَكَابِرِ)

حدیث نمبر: 2437
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أُرِيدُ سَفَرًا فَزَوِّدْنِي  فَقَالَ: ( زَوَّدَكَ اللَّهُ التَّقْوَى ) قَالَ: زِدْنِي قَالَ: ( وَغَفَرَ ذَنْبَكَ ) قَالَ: زِدْنِي بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي، قَالَ: ( وَيَسَّرَ لَكَ الْخَيْرَ حَيْثُ كُنْتَ ). رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ.
الشیخ عبدالستار الحماد

انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ایک آدمی نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں سفر کا ارادہ رکھتا ہوں، آپ مجھے زاد راہ عطا فرمائیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: «زَوَّدَكَ اللّٰهُ التَّقْوَىٰ» ”اللہ تمہیں تقویٰ کا زاد راہ عطا فرمائے۔“ اس نے عرض کیا: کچھ زیادہ فرمائیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: «وَغَفَرَ ذَنْبَكَ» ”وہ تمہارے گناہ بخش دے۔“ اس نے عرض کیا: میرے والدین آپ پر قربان ہوں، زیادہ فرمائیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: «وَيَسَّرَ لَكَ الْخَيْرَ حَيْثُمَا كُنْتَ» ”تم جہاں بھی ہو اللہ تمہارے لیے خیر و بھلائی آسان فرما دے۔“ امام ترمذی رحمہ اللہ، اور انہوں نے فرمایا: یہ حدیث حسن غریب ہے، اسنادہ حسن، رواہ الترمذی۔

حوالہ حدیث مشكوة المصابيح / كتاب الدعوات / حدیث: 2437
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: لم تتمّ دراسته , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن
تخریج حدیث ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه الترمذي (3444)»