مشكوة المصابيح
كتاب الدعوات— كتاب الدعوات
(المُؤْمِنُ فِي كُلِّ حَالٍ أَهْلٌ لِلْجَنَّةِ وَإِنْ كَانَ مُذْنِبًا) باب: مومن ہر حال میں جنتی ہے چاہے وہ گنہگار ہو
حدیث نمبر: 2380
وَعَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي قَوْلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ: (فَمِنْهُمْ ظَالِمٌ لِنَفْسِهِ وَمِنْهُمْ مُقْتَصِدٌ وَمِنْهُمْ سابقٌ بالخيراتَ) قَالَ: كُلُّهُمْ فِي الْجَنَّةِ . رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي كِتَابِ الْبَعْثِ وَالنُّشُورِالشیخ عبدالستار الحماد
اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اللہ تعالیٰ کہ اس فرمان: ’’ان میں سے کوئی اپنی جان پر ظلم کرنے والا ہے، اور کوئی میانہ رو ہے اور کوئی نیکیوں میں بڑھنے والا ہے۔ ‘‘ کے بارے میں روایت کرتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’وہ سب جنتی ہیں۔ ‘‘ اسنادہ ضعیف، رواہ البیھقی۔