مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2341
باب: توبہ کرنے والے بہترین خطاکار
(أَفْضَلُ الْمُخْطِئِينَ هُمُ التَّائِبُونَ)
حدیث نمبر: 2341
وَعَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "كُلُّ بَنِي آدَمَ خَطَّاءٌ ، وَخَيْرُ الْخَطَّائِينَ التَّوَّابُونَ ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَابْنُ مَاجَهْ، وَالدَّارِمِيُّ.الشیخ عبدالستار الحماد
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”آدم علیہ السلام کی ساری اولاد خطاکار ہے، اور بہتر خطاکار وہ ہیں جو توبہ کرنے والے ہیں۔“ اسناد ضعیف، رواہ الترمذی (2499) و ابن ماجہ (2451) و الدارمی (2 / 303 ح 2730) و صححہ الحاکم (4 / 244)۔