مشكوة المصابيح
كتاب الدعوات— كتاب الدعوات
(القَوْلُ لِشَخْصٍ: إِنَّ اللَّهَ لَنْ يَغْفِرَ لَكَ، وَوَعِيدُ هَذَا الكَلَامِ) باب: کسی کو کہنا کہ اللہ تجھے معاف نہیں کرے گا اس کلمہ کی وعید کا بیان
حدیث نمبر: 2334
وَعَنْ جُنْدُبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَ: أَنَّ رَجُلًا قَالَ: وَاللَّهِ لَا يَغْفِرُ اللَّهُ لِفُلَانٍ وَأَنَّ اللَّهَ تَعَالَى قَالَ: مَنْ ذَا الَّذِي يَتَأَلَّى عَلَيَّ أَنِّي لَا أَغْفِرُ لِفُلَانٍ فَإِنِّي قَدْ غَفَرْتُ لِفُلَانٍ وَأَحْبَطْتُ عَمَلَكَ . أَوْ كَمَا قَالَ. رَوَاهُ مُسلمالشیخ عبدالستار الحماد
جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حدیث بیان کی کہ کسی آدمی نے کہا: اللہ کی قسم! اللہ فلاں شخص کو معاف نہیں کرے گا، تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: وہ کون ہے جو مجھ پر قسم اٹھاتا ہے کہ میں فلاں شخص کو معاف نہیں کروں گا، میں نے اسے تو معاف کر دیا اور تیرے اعمال ضائع کر دیے۔ ‘‘ یا جیسے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ رواہ مسلم۔