مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2316
باب: ذکرِ الٰہی انگلیوں پر گننے کا بیان
(بَيَانُ عَدِّ الذِّكْرِ عَلَى الأَصَابِعِ)
حدیث نمبر: 2316
وَعَنْ يُسَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - وَكَانَتْ مِنَ الْمُهَاجِرَاتِ، قَالَتْ: قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "عَلَيْكُنَّ بِالتَّسْبِيحِ وَالتَّهْلِيلِ، وَالتَّقْدِيسِ، وَاعْقِدْنَ بِالْأَنَامِلِ ، فَإِنَّهُنَّ مَسْئُولَاتٌ مُسْتَنْطَقَاتٌ، وَلَا تَغْفُلْنَ فَتَنْسَيْنَ الرَّحْمَةَ ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَأَبُو دَاوُدَ.الشیخ عبدالستار الحماد
یُسیرہ رضی اللہ عنہا جو کہ مہاجرات میں سے تھیں بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں فرمایا: ”«سُبْحَانَ اللهِ»، «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ» اور «سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ» پڑھنے کا التزام (اہتمام) کرو اور انہیں انگلیوں کے پوروں پر شمار کرو کیونکہ (روزِ قیامت) ان سے پوچھا جائے گا اور وہ کلام کریں گے، غافل نہ ہونا ورنہ تمہیں رحمت سے محروم کر دیا جائے گا۔“ ترمذی، ابوداؤد۔ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی (3583) و ابوداؤد (1501)۔