مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2296
باب: دن میں سو مرتبہ «سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ» پڑھنے کا ثواب
(ثَوَابُ قِرَاءَةِ «سُبْحَانَ اللّٰهِ وَبِحَمْدِهِ» مِائَةَ مَرَّةٍ فِي الْيَوْمِ)
حدیث نمبر: 2296
وَعَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "مَنْ قَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ فِي يَوْمٍ مِائَةَ مَرَّةٍ حُطَّتْ خَطَايَاهُ وَإِنْ كَانَتْ مِثْلَ زَبَدِ الْبَحْرِ ( مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ ).الشیخ عبدالستار الحماد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص دن میں سو مرتبہ «سُبْحَانَ اللّٰهِ وَبِحَمْدِهِ» ”پاک ہے اللہ اپنی تعریف کے ساتھ“ پڑھتا ہے تو اس کے گناہ، خواہ سمندر کی جھاگ جتنے ہوں، معاف کر دیے جاتے ہیں۔“ متفق علیہ، رواہ البخاری (6405) و مسلم۔