مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2271
باب: ذکر کی مجلس جنت کا باغ ہے
(مَجَالِسُ الذِّكْرِ رِيَاضُ الْجَنَّةِ)
حدیث نمبر: 2271
وَعَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "إِذَا مَرَرْتُمْ بِرِيَاضِ الْجَنَّةِ فَارْتَعُوا "قَالُوا: وَمَا رِيَاضُ الْجَنَّةِ ؟ قَالَ: "حِلَقُ الذِّكْرِ "( رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ ).الشیخ عبدالستار الحماد
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم باغاتِ جنت کے پاس سے گزرو تو وہاں سے کھا لیا کرو۔“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: باغاتِ جنت کیا ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ذکر کے حلقے۔“ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی: 3510۔