مشكوة المصابيح
كتاب الدعوات— كتاب الدعوات
(بَيَانُ أَنَّ الدُّعَاءَ يَدْفَعُ الْبَلَاءَ) باب: دعا سے پھر مصیبت کے ٹل جانے کا بیان
حدیث نمبر: 2236
وَعَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا مِنْ أَحَدٍ يَدْعُو بِدُعَاءٍ إِلَّا آتَاهُ اللَّهُ مَا سَأَلَ أَوْ كَفَّ عَنْهُ مِنَ السُّوءِ مِثْلَهُ مَا لَمْ يَدْعُ بِإِثْمٍ أَوْ قَطِيعَةِ رحم» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّالشیخ عبدالستار الحماد
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’جب کوئی شخص دعا کرتا ہے۔ جس میں گناہ یا قطع رحمی نہ ہو، تو اللہ تعالیٰ اس شخص کو اس کی مطلوبہ چیز ہی عطا فرما دیتا ہے یا پھر اس کی مثل تکلیف اس سے دور کر دیتا ہے۔ ‘‘ صحیح، رواہ الترمذی (۳۳۸۱، ۳۵۷۳)۔