مشكوة المصابيح
كتاب فضائل القرآن— كتاب فضائل القرآن
(لَا يَجِبُ قِرَاءَةُ الْقُرْآنِ لِلطَّعَامِ وَالشَّرَابِ) باب: قرآن کو کھانے پینے کے لئے پڑھنا نہیں چاہئے
حدیث نمبر: 2217
عَن بُرَيْدَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ يَتَأَكَّلُ بِهِ النَّاسَ جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَوَجْهُهُ عظم لَيْسَ عَلَيْهِ لحم» . رَوَاهُ الْبَيْهَقِيّ فِي شعب الْإِيمَانالشیخ عبدالستار الحماد
بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص قرآن پڑھتا ہے اور اس کے ذریعے لوگوں سے مال (کھاتا) ہے تو وہ روز قیامت آئے گا تو اس کا چہرہ ہڈیوں کا ڈھانچہ ہو گا اس پر گوشت نہیں ہو گا۔ ‘‘ اسنادہ ضعیف جذا۔