مشكوة المصابيح
كتاب فضائل القرآن— كتاب فضائل القرآن
(بَيَانُ فَضِيلَةِ سُورَةِ الْكَافِرُونَ) باب: سورۃ الکافرون کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 2161
وَعَنْ فَرْوَةَ بْنِ نَوْفَلٍ عَنْ أَبِيهِ: أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ عَلِّمْنِي شَيْئًا أَقُولُهُ إِذَا أَوَيْتُ إِلَى فِرَاشِي. فَقَالَ: «اقْرَأْ (قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ) فَإِنَّهَا بَرَاءَةٌ مِنَ الشِّرْكِ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ وَأَبُو دَاوُد والدارميالشیخ عبدالستار الحماد
فروہ بن نوفل ؒ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے عرض کیا، اللہ کے رسول! مجھے کوئی ایسی چیز سکھائیں کہ جب میں بستر پر لیٹوں تو اسے پڑھ لیا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’سورۃ الکافرون پڑھا کرو کیونکہ وہ شرک سے براءت (اور توحید کا اعلان) ہے۔ ‘‘ حسن، رواہ الترمذی و ابوداؤد و الدارمی۔