مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2115
باب: اس چیز کا بیان کہ دنیا و آخرت کی کامیابی قرآن پر عمل سے ہے
(بَيَانُ أَنَّ النَّجَاحَ فِي الدُّنْيَا وَالآخِرَةِ بِالْعَمَلِ بِالْقُرْآنِ)
حدیث نمبر: 2115
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "إِنَّ اللَّهَ يَرْفَعُ بِهَذَا الْكِتَابِ أَقْوَامًا وَيَضَعُ بِهِ آخَرِينَ "رَوَاهُ مُسْلِمٌ.الشیخ عبدالستار الحماد
عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ اس کتاب کے ذریعے کچھ لوگوں کو رفعت عطا فرماتا ہے اور کچھ لوگوں کو پستی کا شکار کر دیتا ہے۔“ رواہ مسلم۔