مشكوة المصابيح
كتاب الصوم— كتاب الصوم
(الْعَشْرُ الْأَوَاخِرُ وَعَدُّهَا لِلْعِبَادَةِ) باب: آخری عشرے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا عبادت کے لئے کمر کس لینا
حدیث نمبر: 2090
وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ الْعَشْرُ شَدَّ مِئْزَرَهُ وَأَحْيَا ليله وَأَيْقَظَ أَهلهالشیخ عبدالستار الحماد
عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، جب آخری عشرہ شروع ہو جاتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (عبادت کے لیے) کمر بستہ ہو جاتے، شب بیداری فرماتے اور اپنے اہل خانہ کو بھی بیدار رکھتے تھے۔ متفق علیہ۔