مشكوة المصابيح
كتاب الصوم— كتاب الصوم
(الْقِيءُ الْعَمْدِيُّ يُبْطِلُ الصِّيَامَ وَيَجِبُ الْقَضَاءُ) باب: قصداً قے کر کے روزہ توڑنے سے قضا ہے
وَعَنْ مَعْدَانَ بْنِ طَلْحَةَ أَنَّ أَبَا الدَّرْدَاءِ حَدَّثَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَاءَ فَأَفْطَرَ. قَالَ: فَلَقِيتُ ثَوْبَانَ فِي مَسْجِدِ دِمَشْقَ فَقُلْتُ: إِنَّ أَبَا الدَّرْدَاءِ حَدَّثَنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَاءَ فَأَفْطَرَ. قَالَ: صَدَقَ وَأَنَا صَبَبْتُ لَهُ وضوءه. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد وَالتِّرْمِذِيّ والدارميمعدان بن طلحہ سے روایت ہے کہ ابودرداء رضی اللہ عنہ نے اسے حدیث بیان کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قے کی تو آپ نے روزہ افطار کر لیا، راوی بیان کرتے ہیں، میں دمشق کی مسجد میں ثوبان سے ملا تو میں نے کہا کہ ابودرداء رضی اللہ عنہ نے مجھے حدیث بیان کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قے کی تو آپ نے روزہ افطار کر لیا، انہوں نے کہا: انہوں (یعنی ابودرداء رضی اللہ عنہ ) نے ٹھیک کہا ہے، اور میں نے آپ کے لیے آپ کے وضو کا پانی انڈیلا تھا۔ اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد و الترمذی و الدارمی۔