مشكوة المصابيح
كتاب الصوم— كتاب الصوم
(عِنْدَ السَّمَاعِ لِلْأَذَانِ لَا يَتْرُكُ الطَّعَامَ بَلْ يَسْتَعْجِلُ) باب: اذان سنتے ہی کھانا نہ چھوڑے بلکہ جلد ہی اپنی ضرورت پوری کر لے
حدیث نمبر: 1988
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا سَمِعَ النِّدَاءَ أَحَدُكُمْ وَالْإِنَاءُ فِي يَدِهِ فَلَا يَضَعْهُ حَتَّى يَقْضِيَ حَاجَتَهُ مِنْهُ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدالشیخ عبدالستار الحماد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کوئی اذان (فجر) سنے اور (کھانے پینے کا) برتن اس کے ہاتھ میں ہو تو وہ اپنی ضرورت پوری کرنے کے بعد اسے نیچے رکھے۔ ‘‘ اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد۔