مشكوة المصابيح
كتاب الزكاة— كتاب الزكاة
(يَجِبُ إِنْفَاقُ الْمَالِ لِلَّهِ تَعَالَى) باب: مال اللہ تعالیٰ کے لئے خرچ کرنا چاہئے
حدیث نمبر: 1863
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَا ابْنَ آدَمَ إِنْ تَبْذُلِ الْفَضْلَ خَيْرٌ لَكَ وَإِنْ تُمْسِكْهُ شَرٌّ لَكَ وَلَا تُلَامُ عَلَى كَفَافٍ وَابْدَأْ بِمن تعول» . رَوَاهُ مُسلمالشیخ عبدالستار الحماد
ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’ابن آدم! اگر تو زائد از ضروریات خرچ کر دے تو وہ تیرے لیے بہتر ہے، اور اگر تو اسے روک رکھے تو وہ تیرے لیے برا ہے، لیکن ضرورت کے مطابق رکھ لینے پر تجھ پر کوئی ملامت نہیں، اور اپنے زیر کفالت افراد پر پہلے خرچ کر۔ ‘‘ رواہ مسلم۔