مشكوة المصابيح
كتاب الزكاة— كتاب الزكاة
(مَنْعُ السُّؤَالِ مِنْ غَيْرِ اللهِ تَعَالَى) باب: اللہ تعالیٰ کے سوا کسی اور سے نہ مانگا جائے
حدیث نمبر: 1855
وَعَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ سَمِعَ يَوْمَ عَرَفَةَ رَجُلًا يَسْأَلُ النَّاسَ فَقَالَ: أَفِي هَذَا الْيَوْمِ: وَفِي هَذَا الْمَكَانِ تسْأَل من يغر الله؟ فخفقه بِالدرةِ. رَوَاهُ رزينالشیخ عبدالستار الحماد
علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرفہ کے روز ایک آدمی کو لوگوں سے سوال کرتے ہوئے سنا تو انہوں نے فرمایا: کیا تم اس روز اس جگہ اللہ کو چھوڑ کر کسی اور سے مانگ رہے ہو، انہوں نے دُرّے کے ساتھ اس کی پٹائی کی۔ لا اصل لہ، رواہ رزین (لم اجدہ)۔