مشكوة المصابيح
كتاب الإيمان— ایمان کا بیان
(مَفَاسِدُ البُعْدِ عَنِ الجَمَاعَةِ المُسْلِمَةِ) باب: مسلمان جماعت سے دوری کے مفاسد
حدیث نمبر: 184
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ الشَّيْطَانَ ذِئْبُ الْإِنْسَانِ كَذِئْبِ الْغَنَمِ يَأْخُذُ الشَّاذَّةَ وَالْقَاصِيَةَ وَالنَّاحِيَةَ وَإِيَاكُمْ وَالشِّعَابَ وَعَلَيْكُمْ بِالْجَمَاعَةِ وَالْعَامَّةِ» . رَوَاهُ أَحْمدالشیخ عبدالستار الحماد
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’بے شک شیطان انسان کے لیے بھیڑیا ہے جیسے بکریوں کے لیے بھیڑیا ہوتا ہے، وہ الگ ہونے والی، دور جانے والے اور ایک جانب ہونے والی بکری کو پکڑتا ہے۔ پس تم گھاٹیوں (الگ الگ ہونے) سے بچو اور تم جماعت عامہ کو لازم پکڑ لو۔ ‘‘اس حدیث کو احمد نے روایت کیا ہے۔