مشكوة المصابيح
كتاب الزكاة— كتاب الزكاة
(وَصْفُ مَنْ يَسْأَلُ لِزِيَادَةِ مَالِهِ وَثَرْوَتِهِ) باب: اپنے مال و دولت کو بڑھانے کے لئے مانگنے والے کا بیان
حدیث نمبر: 1838
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ سَأَلَ النَّاسَ أَمْوَالَهُمْ تَكَثُّرًا فَإِنَّمَا يَسْأَلُ جمرا. فليستقل أَو ليستكثر» . رَوَاهُ مُسلمالشیخ عبدالستار الحماد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص مال بڑھانے کی خاطر لوگوں کے مال میں سے سوال کرتا ہے تو وہ انگارے مانگ رہا ہے، وہ کم مانگے یا زیادہ۔ ‘‘ رواہ مسلم۔