مشكوة المصابيح
كتاب الزكاة— كتاب الزكاة
(حُكْمُ الزَّكَاةِ فِي الْوَقْصِ) باب: زکوٰۃ کے بارے میں وقص کا حکم
حدیث نمبر: 1814
وَعَنْ طَاوُسٍ أَنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ أَتَى بِوَقَصِ الْبَقَرِ فَقَالَ: لَمْ يَأْمُرْنِي فِيهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَيْءٍ. رَوَاهُ الدَّارَقُطْنِيُّ وَالشَّافِعِيُّ وَقَالَ: الْوَقَصُ مَا لَمْ يَبْلُغِ الْفَرِيضَةَالشیخ عبدالستار الحماد
طاؤس ؒ سے روایت ہے کہ معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے پاس نصاب سے کم گائیں لائی گئیں تو انہوں نے فرمایا: نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس بارے میں مجھے کچھ نہیں فرمایا۔ دارقطنی، شافعی، اور انہوں نے فرمایا: ’’وقص‘‘ سے مراد وہ تعداد ہے جو نصاب تک نہ پہنچے۔ ضعیف۔