مشكوة المصابيح
كتاب الزكاة— كتاب الزكاة
(بَيَانُ الزَّكَاةِ عَلَى زِينَةِ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ) باب: سونے چاندی کے زیورات پر زکوٰۃ دینے کا بیان
حدیث نمبر: 1810
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: كُنْتُ أَلْبَسُ أَوْضَاحًا مِنْ ذَهَبٍ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَكَنْزٌ هُوَ؟ فَقَالَ: «مَا بلغ أَن يُؤدى زَكَاتُهُ فَزُكِّيَ فَلَيْسَ بِكَنْزٍ» . رَوَاهُ مَالِكٌ وَأَبُو دَاوُدالشیخ عبدالستار الحماد
ام سلمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، میں سونے کے پازیب پہنا کرتی تھی، میں نے عرض کیا، اللہ کے رسول! کیا یہ بھی خزانہ ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ ��وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’جو مال نصاب زکوۃ کو پہنچ جائے اور اس کی زکوۃ ادا کر دی جائے تو پھر وہ خزانہ نہیں۔ ‘‘ ضعیف۔