حدیث نمبر: 1807
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم فِي الْعَمَل: «فِي كُلِّ عَشْرَةِ أَزُقٍّ زِقٌّ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: فِي إِسْنَادِهِ مَقَالٌ وَلَا يَصِحُّ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذَا الْبَاب كثير شَيْءالشیخ عبدالستار الحماد
ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شہد کے بارے میں فرمایا: ’’ہر دس مشکیزوں (کنستروں) پر ایک مشکیزہ زکوۃ ہے۔ ‘‘ ترمذی، اور انہوں نے فرمایا: اس کی سند پر کلام کیا گیا ہے، اور اس بارے میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کوئی زیادہ صحیح چیز ثابت نہیں۔ حسن، رواہ الترمذی۔