حدیث نمبر: 1798
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم: «العجماء جرحها جَبَّار والبشر جَبَّار والمعدن جَبَّار وَفِي الرِّكَاز الْخمس»
الشیخ عبدالستار الحماد

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ’’جانور کا زخم معاف ہے (اس پر کوئی دیت و تاوان نہیں)، کنویں میں اور کان میں موت واقع ہو جائے تو اس پر کوئی معاوضہ نہیں، اور دفینے پر پانچواں حصہ زکوۃ ہے۔ ‘‘ متفق علیہ۔

حوالہ حدیث مشكوة المصابيح / كتاب الزكاة / حدیث: 1798
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ , شیخ زبیر علی زئی: متفق عليه
تخریج حدیث ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (1499) و مسلم (1710/45)»