مشكوة المصابيح
كتاب الزكاة— كتاب الزكاة
(الزَّكَاةُ فِي الْخَيْلِ وَالْعَبِيدِ) باب: گھوڑے اور غلام کی زکوٰۃ
حدیث نمبر: 1795
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَيْسَ عَلَى الْمُسْلِمِ صَدَقَةٌ فِي عَبْدِهِ وَلَا فِي فَرَسِهِ» . وَفِي رِوَايَةٍ قَالَ: «لَيْسَ فِي عَبْدِهِ صَد��قَةٌ إِلَّا صَدَقَةُ الْفِطْرِ»الشیخ عبدالستار الحماد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’مسلمان پر اس کے غلام اور اس کے گھوڑے پر زکوۃ نہیں۔ ‘‘ اور ایک روایت میں ہے: ’’اس کے غلام پر صدقہ فطر کے سوا کوئی صدقہ واجب نہیں۔ ‘‘ متفق علیہ۔