مشكوة المصابيح
كتاب الزكاة— كتاب الزكاة
(مَالٌ لَمْ تُؤْدَ زَكَاتُهُ يَأْتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَيَّةً صَلْعَاءَ) باب: جس مال کی زکوٰۃ نہ دی گئی وہ قیامت کے دن گنجا سانپ بن کر آئے گا
حدیث نمبر: 1791
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَكُونُ كَنْزُ أَحَدِكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ شُجَاعًا أَقْرَعَ يَفِرُّ مِنْهُ صَاحِبُهُ وَهُوَ يَطْلُبُهُ حَتَّى يُلْقِمَهُ أَصَابِعه» . رَوَاهُ أَحْمدالشیخ عبدالستار الحماد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’تم میں سے کسی ایک کا خزانہ روز قیامت گنجا اژدھا بن جائے گا، اس (خزانے) کا مالک اس سے فرار اختیار کرے گا جبکہ وہ اسے چھوڑے گا نہیں حتیٰ کہ وہ اس کی انگلیوں سمیت اسے کھا جائے گا۔ ‘‘ صحیح، رواہ احمد۔