مشكوة المصابيح
كتاب الزكاة— كتاب الزكاة
(كَيْفِيَّةُ حِفْظِ مَالِ الْيَتِيمِ) باب: یتیم کے مال کی حفاظت کیسے کی جائے
حدیث نمبر: 1789
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ النَّاسَ فَقَالَ: «أَلَا مَنْ وَلِيَ يَتِيمًا لَهُ مَالٌ فَلْيَتَّجِرْ فِيهِ وَلَا يَتْرُكْهُ حَتَّى تَأْكُلَهُ الصَّدَقَةُ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: فِي إِسْنَادِهِ مقَال: لِأَن الْمثنى بن الصَّباح ضَعِيفالشیخ عبدالستار الحماد
عمر بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو خطبہ ارشاد فرماتے ہوئے فرمایا: ’’سن لو جو شخص کسی یتیم کا سرپرست بنے اور یتیم کا کچھ مال ہو تو وہ اس سے تجارت کرے اور اسے ایسے ہی پڑا نہ رہنے دے کہ زکوۃ ہی اسے ختم کر دے۔ ‘‘ ترمذی، اور انہوں نے فرمایا: اس کی سند میں کلام ہے، کیونکہ مثنی بن صباح ضعیف ہیں۔ ضعیف۔