مشكوة المصابيح
كتاب الجنائز— كتاب الجنائز
(الْجُلُوسُ عَلَى الْقَبْرِ عَمَلٌ كَرِهَ) باب: قبر پر بیٹھنا سخت ناپسندیدہ عمل
حدیث نمبر: 1699
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَأَنْ يَجْلِسَ أَحَدُكُمْ عَلَى جَمْرَةٍ فَتُحْرِقَ ثِيَابَهُ فَتَخْلُصَ إِلَى جِلْدِهِ خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يجلس على قبر» . رَوَاهُ مُسلمالشیخ عبدالستار الحماد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’اگر تم میں سے کوئی شخص آگ کے انگارے پر بیٹھ جائے، وہ کپڑے کو جلا کر اس کی جلد تک پہنچ جائے تو یہ اس کے لیے قبر پر بیٹھنے سے بہتر ہے۔ ‘‘ رواہ مسلم۔