مشكوة المصابيح
كتاب الجنائز— كتاب الجنائز
(مَوْقِعُ الإِمَامِ فِي صَلَاةِ الجِنَازَةِ لِلْمَرْأَةِ) باب: عورت کی نماز جنازہ میں امام کہاں کھڑا ہو
حدیث نمبر: 1657
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ: صَلَّيْتُ وَرَاءَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى امْرَأَةٍ مَاتَتْ فِي نِفَاسِهَا فَقَامَ وَسَطَهَاالشیخ عبدالستار الحماد
سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے، حالت نفاس میں فوت ہو جانے والی عورت کی، نماز جنازہ پڑھی، تو آپ اس کے وسط میں کھڑے ہوئے۔ متفق علیہ۔