مشكوة المصابيح
كتاب الجنائز— كتاب الجنائز
(حُكْمُ كَفَنِ الْحَاجّ وَالْعِطْرِ) باب: حاجی کا کفن اور خوشبو کا حکم
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: إِنَّ رَجُلًا كَانَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوَقَصَتْهُ نَاقَتُهُ وَهُوَ مُحْرِمٌ فَمَاتَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اغْسِلُوهُ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ، وَكَفِّنُوهُ فِي ثَوْبَيْهِ، وَلَا تَمَسُّوهُ بِطِيبٍ، وَلَا تُخَمِّرُوا رَأْسَهُ ; فَإِنَّهُ يُبْعَثُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مُلَبِّيًا. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. وَسَنَذْكُرُ حَدِيثَ خَبَّابٍ: قَتْلُ مُصْعَبِ بْنِ عُمَيْرٍ فِي "بَابِ جَامِعِ الْمَنَاقِبِ "إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى.عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی حالتِ احرام میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھا تو اس کی اونٹنی نے اسے نیچے گرا کر اس کی گردن توڑ دی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اسے پانی اور بیری کے پتوں سے غسل دو، اسے اس کے انہی (احرام کے) دو کپڑوں میں کفن دو، اور اسے خوشبو نہ لگاؤ اور نہ اس کے سر کو ڈھانپو، کیونکہ وہ قیامت کے روز تلبیہ پکارتا ہوا اٹھے گا۔“ بخاری، مسلم۔ اور ہم مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ کی شہادت کے متعلق خباب رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث جامع المناقب کے باب میں ان شاء اللہ تعالیٰ بیان کریں گے۔ متفق علیہ۔