مشكوة المصابيح
كتاب الجنائز— كتاب الجنائز
(تَلْقِينُ الْكَلِمَاتِ لِلْمَقْبُورِ قَرِيبِ الْمَوْتِ) باب: قریب الموت کے لئے کلمات کی تلقین
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "لَقِّنُوا مَوْتَاكُمْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ الْحَلِيمُ الْكَرِيمُ، سُبْحَانَ اللَّهِ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ، الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ . قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ لِلْأَحْيَاءِ قَالَ: أَجْوَدُ وَأَجْوَدُ. رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ.عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے قریب المرگ افراد کو ان کلمات کی تلقین کرو: «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَّهُ الْحَلِيمُ الْكَرِيمُ، سُبْحَانَ اللَّهِ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ، الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ» ”اللہ حلیم و کریم کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، اللہ عرشِ عظیم کا رب پاک ہے، ہر قسم کی تعریف اللہ کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے۔““ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: اللہ کے رسول! (یہ کلمات) زندوں کے متعلق کیسے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”بہت خوب! بہت خوب۔“ ضعیف۔