مشكوة المصابيح
كتاب الجنائز— كتاب الجنائز
(الدُّعَاءُ الْحَسَنُ لِلْمَرِيضِ أَوِ الْوَارِثِ) باب: مریض یا قریب الموت کے پاس اچھی دعا کرنا
حدیث نمبر: 1617
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا حَضَرْتُمُ الْمَرِيضَ أَو الْمَيِّت فَقولُوا خيرا فَإِن الْمَلَائِكَةَ يُؤَمِّنُونَ عَلَى مَا تَقُولُونَ» . رَوَاهُ مُسْلِمٌالشیخ عبدالستار الحماد
ام سلمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تم کسی مریض یا میت کے پاس جاؤ تو اچھی بات کہو، کیونکہ تم جو بات کرتے ہو تو فرشتے اس پر آمین کہتے ہیں۔ ‘‘ رواہ مسلم۔