مشكوة المصابيح
كتاب الجنائز— كتاب الجنائز
(الْمَوْتُ بَيْنَ الْمَرْضَى شَهَادَةٌ وَحِفْظٌ مِنْ فِتَنِ الْقَبْرِ) باب: بیمار ہو کر مرنا شہادت اور قبر کے فتنوں سے حفاظت
حدیث نمبر: 1595
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "مَنْ مَاتَ مَرِيضًا مَاتَ شَهِيدًا ، أَوْ وُقِيَ فِتْنَةَ الْقَبْرِ وَغُدِيَ، وَرِيحَ عَلَيْهِ بِرِزْقِهِ مِنَ الْجَنَّةِ. رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ، والْبَيْهَقِيُّ فِي شُعَبِ الْإِيمَانِ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص بیماری کی حالت میں فوت ہوتا ہے تو وہ شہادت کی موت مرتا ہے، اسے قبر کے فتنے سے بچا لیا جاتا ہے، صبح و شام اسے جنت سے رزق پہنچا دیا جاتا ہے۔“ (ضعیف)