مشكوة المصابيح
كتاب الجنائز— كتاب الجنائز
(لاَ تُؤْذِي الْمَرِيضَ بِالصُّوْتِ الْعَالِي) باب: اونچی آواز سے مریض کو تکلیف نہ پہنچائی جائے
حدیث نمبر: 1589
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: مِنَ السُّنَّةِ تَخْفِيفُ الْجُلُوسِ، وَقِلَّةُ الصَّخَبِ فِي الْعِيَادَةِ عِنْدَ الْمَرِيضِ . قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا كَثُرَ لَغَطُهُمْ وَاخْتِلَافُهُمْ، قُومُوا عَنِّي. رَوَاهُ رَزِينٌ.الشیخ عبدالستار الحماد
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، مریض کی عیادت کرتے وقت اس کے پاس مختصر وقت کے لیے بیٹھنا اور شور کم کرنا سنت ہے۔ انہوں نے بیان کیا، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ان کا شور اور اختلاف زیادہ ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”میرے پاس سے چلے جاؤ۔“ «لَا أَصْلَ لَهُ» ”اس کی کوئی اصل نہیں“، «رَوَاهُ رَزِينٌ» ”اسے رزین نے روایت کیا ہے“ («لَمْ أَجِدْهُ» ”میں اسے نہیں پا سکا“)۔