مشكوة المصابيح
كتاب الجنائز— كتاب الجنائز
(وَعْدُ الْمَغْفِرَةِ بِالْمِحَنِ) باب: مصیبتوں کے بدلے بخشش کا وعدہ
حدیث نمبر: 1585
وَعَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "إِنَّ الرَّبَّ - سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى - يَقُولُ: وَعِزَّتِي وَجَلَالِي، لَا أُخْرِجُ أَحَدًا مِنَ الدُّنْيَا أُرِيدُ أَنْ أَغْفِرَ لَهُ، حَتَّى أَسْتَوْفِيَ كُلَّ خَطِيئَةٍ فِي عُنُقِهِ بِسَقَمٍ فِي بَدَنِهِ ، وَإِقْتَارٍ فِي رِزْقِهِ. رَوَاهُ رَزِينٌ.الشیخ عبدالستار الحماد
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”رب سبحانہ و تعالیٰ فرماتا ہے: مجھے میرے غلبہ و جلال کی قسم! میں جسے بخشنے کا ارادہ کر لوں تو میں اسے دنیا سے نہیں اٹھاتا حتیٰ کہ میں اسے بیمار کر کے یا اس کے رزق میں تنگی کر کے اس کے ذمے تمام خطاؤں کا پورا پورا حساب نہ کر لوں۔“ «لَا أَصْلَ لَهُ» ”اس کی کوئی بنیاد نہیں ہے“، «رَوَاهُ رَزِيْنٌ» ”اسے رزین نے روایت کیا ہے“ («لَمْ أَجِدْهُ» ”میں نے اسے نہیں پایا“ )۔