مشكوة المصابيح
كتاب الجنائز— كتاب الجنائز
(لاَ تَقُلْ سُوءًا عَنِ الْحُمَّى، فَإِنَّهَا رَحْمَةٌ لِلْمُسْلِمِ) باب: بخار کو برا مت کہو، یہ مسلمان کے لئے رحمت ہے
حدیث نمبر: 1583
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: ذُكِرَتِ الْحُمَّى عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَبَّهَا رَجُلٌ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تَسُبَّهَا فَإِنَّهَا تَنْفِي الذُّنُوبَ كَمَا تَنْفِي النَّارُ خَبَثَ الْحَدِيدِ» . رَوَاهُ ابْن مَاجَهالشیخ عبدالستار الحماد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بخار کا ذکر کیا گیا تو کسی آدمی نے اسے برا بھلا کہا، تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’اسے برا بھلا نہ کہو، کیونکہ وہ گناہوں کو ایسے صاف کر دیتا ہے جیسے آگ لوہے کی میل کچیل دور کر دیتی ہے۔ ‘‘ صحیح، رواہ ابن ماجہ۔