مشكوة المصابيح
كتاب الجنائز— كتاب الجنائز
(مَاذَا يُقَالُ عِنْدَ عِيَادَةِ الْمَرِيضِ) باب: بیمار پرسی کے وقت کیا کہا جائے
حدیث نمبر: 1556
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا جَاءَ الرجل يعود مَرِيضا فَلْيقل ك اللَّهُمَّ اشْفِ عَبْدَكَ يَنْكَأُ لَكَ عَدُوًّا أَوْ يَمْشِي لَكَ إِلَى جِنَازَةٍ» رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَالشیخ عبدالستار الحماد
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’جب آدمی کسی مریض کی عیادت کے لیے آئے تو یوں دعا کرے: اے اللہ! اپنے بندے کو شفا عطا فرما، وہ تیری رضا کی خاطر دشمن سے جہاد کرے گا یا تیری رضا کی خاطر جنازے کے لیے جائے گا۔ ‘‘ اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد۔