مشكوة المصابيح
كتاب الجنائز— كتاب الجنائز
(رُقْيَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِحُسَيْنِ وَكَرِيمِيهِمَا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا) باب: حسین کریمین رضی اللہ عنہما کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دم
حدیث نمبر: 1535
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم يعوذ الْحسن وَالْحسن: «أُعِيذُكُمَا بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ» وَيَقُولُ: «إِنَّ أَبَاكُمَا كَانَ يعوذ بهما إِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ» . رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ وَفِي أَكْثَرِ نُسَخِ المصابيح: «بهما» على لفظ التَّثْنِيَةالشیخ عبدالستار الحماد
ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حسن و حسین رضی اللہ عنہ کو ان کلمات کے ساتھ اللہ کی پناہ میں دیتے تھے: ’’میں اللہ کے کلمات تامہ کے ذریعے ہر شیطان، زہریلے جانور اور ہر ضرر رساں نظر کے شر سے تمہیں بچاتا ہوں۔ ‘‘ اور آپ فرمایا کرتے تھے: ’’تمہارے باپ (ابراہیم ؑ) ان کلمات کے ذریعے اسماعیل ؑ و اسحاق ؑ کے لیے پناہ طلب کیا کرتے تھے۔ ‘‘ بخاری، مصابیح کے اکثر نسخوں میں تثنیہ کا صیغہ [بھما] ہے۔ رواہ مسلم۔