مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة— كتاب الصلاة
(مَاذَا يُقْرَأُ عِنْدَ سَمَاعِ الرَّعْدِ) باب: بادل کی گرج سن کر کیا پڑھا جائے
حدیث نمبر: 1521
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَانَ إِذَا سَمِعَ صَوْتَ الرَّعْدِ وَالصَّوَاعِقَ قَالَ: «اللَّهُمَّ لَا تَقْتُلْنَا بِغَضَبِكَ وَلَا تُهْلِكْنَا بِعَذَابِكَ وَعَافِنَا قَبْلَ ذَلِكَ» . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌالشیخ عبدالستار الحماد
ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گرج اور کڑک کی آواز سنتے تو دعا فرماتے تھے: ’’اے اللہ! ہمیں اپنے غضب سے قتل نہ کرنا نہ اپنے عذاب سے ہلاک کرنا اور ہمیں اس سے پہلے ہی عافیت عطا فرمانا۔ ‘‘ احمد، ترمذی، اور انہوں نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔ ضعیف۔