مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة— كتاب الصلاة
(مَنْعُ ذَبْحِ الْحَيَوَانِ الَّذِي لَهُ أَرْبَعَ عُيُوبٍ) باب: چار عیوب والے جانور کی قربانی منع ہے
حدیث نمبر: 1465
وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ: مَاذَا يُتَّقَى مِنَ الضَّحَايَا ؟ فَأَشَارَ بِيَدِهِ فَقَالَ: أَرْبَعًا: الْعَرْجَاءُ الْبَيِّنُ ظَلْعُهَا ، وَالْعَوْرَاءُ الْبَيِّنُ عَوَرُهَا، وَالْمَرِيضَةُ الْبَيِّنُ مَرَضُهَا، وَالْعَجْفَاءُ الَّتِي لَا تَنْقَى. رَوَاهُ مَالِكٌ، وَأَحْمَدُ، وَالتِّرْمِذِيُّ، وَأَبُو دَاوُدَ، وَالنَّسَائِيُّ، وَابْنُ مَاجَهْ، وَالدَّارِمِيُّ.الشیخ عبدالستار الحماد
براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا گیا کہ کن جانوروں کی قربانی میں احتیاط کرنی چاہیے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ہاتھ کے اشارے سے چار کا ذکر فرمایا: ”ایسا لنگڑا جس کا لنگڑا پن ظاہر ہو، ایسا کانا جس کا کانا پن ظاہر ہو، مریض جس کا مریض ہونا ظاہر ہو، اور لاغر جس کی ہڈیوں میں گودا نہ ہو۔“ صحیح، رواہ مالک واحمد والترمذی وابوداؤد والنسائی وابن ماجہ والدارمی۔