مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة— كتاب الصلاة
(حَقُّ السَّبْعَةِ فِي الْجَمَلِ وَالْبَقَرَةِ وَالْبِفْلِ) باب: اونٹ اور گائے بھینس میں سات آدمیوں کا حصہ
حدیث نمبر: 1458
وَعَنْ جَابِرٌ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْبَقَرَةُ عَنْ سَبْعَةٍ وَالْجَزُورُ عَنْ سَبْعَةٍ» . رَوَاهُ مُسْلِمٌ وَأَبُو دَاوُدَ وَاللَّفْظُ لَهُالشیخ عبدالستار الحماد
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’گائے اور اونٹ سات سات آدمیوں کی طرف سے قربانی کے لیے کافی ہے۔ ‘‘ مسلم، ابوداؤد اور الفاظ حدیث ابوداؤد کے ہیں۔ رواہ مسلم و ابوداؤد۔