مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة— كتاب الصلاة
(بَيَانُ مَزِيدٍ فِي كَيْفِيَّةِ خُطْبَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ) باب: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے خطبہ کی مزید کیفیت کا بیان
حدیث نمبر: 1415
عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ قَائِمًا ثُمَّ يَجْلِسُ ثُمَّ يَقُومُ فَيَخْطُبُ قَائِمًا فَمَنْ نَبَّأَكَ أَنَّهُ كَانَ يَخْطُبُ جَالِسًا فَقَدْ كَذَبَ فَقَدَ وَالله صليت مَعَه أَكثر من ألفي صَلَاة. رَوَاهُ مُسلمالشیخ عبدالستار الحماد
جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہو کر خطبہ ارشاد فرمایا کرتے تھے پھر آپ بیٹھتے، پھر کھڑے ہو کر خطبہ ارشاد فرماتے، اگر کوئی شخص تمہیں یہ بتائے کہ آپ بیٹھ کر خطبہ ارشاد فرمایا کرتے تھے تو اس نے کذب بیانی کی، اللہ کی قسم! میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ دو ہزار سے زائد نمازیں پڑھ چکا ہوں۔ رواہ مسلم۔