مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة— كتاب الصلاة
(مَنْعُ الْحَدِيثِ فِي الْخُطْبَةِ) باب: دوران خطبہ بات چیت منع ہے
حدیث نمبر: 1395
عَنْ نَافِعٍ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُقِيمَ الرَّجُلُ الرَّجُلَ مِنْ مَقْعَدِهِ وَيَجْلِسَ فِيهِ. قِيلَ لِنَافِعٍ: فِي الْجُمُعَةِ قَالَ: فِي الْجُمُعَة وَغَيرهَاالشیخ عبدالستار الحماد
نافع ؒ بیان کرتے ہیں، میں نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کو بیان کرتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ کوئی شخص کسی شخص کو اس کی جگہ سے اٹھا کر خود وہاں بیٹھ جائے۔ نافع ؒ سے پوچھا گیا، دوران جمعہ؟ انہوں نے فرمایا: جمعہ میں اور جمعہ کے علاوہ بھی۔ متفق علیہ۔