مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة— كتاب الصلاة
(الْاِعْتِنَاءُ بِثِيَابٍ نَظِيفَةٍ لِصَلَاةِ الْجُمُعَةِ) باب: نماز جمعہ کے لیے صاف ستھرے لباس کا اہتمام کرنا
حدیث نمبر: 1389
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم: «مَا عَلَى أَحَدِكُمْ إِنْ وَجَدَ أَنْ يَتَّخِذَ ثَوْبَيْنِ لِيَوْمِ الْجُمُعَةِ سِوَى ثَوْبَيْ مَهْنَتِهِ» . رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهالشیخ عبدالستار الحماد
عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’اگر تم میں سے کوئی شخص دوران کام پہننے والے کپڑوں کے علاوہ، جمعہ کے دن کے لیے ایک الگ سوٹ بنا سکتا ہو تو وہ بنا لے، اس پر کوئی حرج نہیں۔ ‘‘ حسن، رواہ ابن ماجہ۔