مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة— كتاب الصلاة
(مَنْ يَتْرُكُ صَلَاةَ الْجُمُعَةِ بِلَا عِلَّةٍ يُصْبِحُ مُنَافِقًا فِعْلِيًّا) باب: بلا وجہ جمعہ کی نماز چھوڑنے والا عملی طور پر منافق بن جاتا ہے
حدیث نمبر: 1379
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ تَرَكَ الْجُمُعَةُ مِنْ غَيْرِ ضَرُورَةٍ كُتِبَ مُنَافِقًا فِي كِتَابٍ لَا يُمْحَى وَلَا يُبَدَّلُ» . وَفِي بَعْضِ الرِّوَايَاتِ ثَلَاثًا. رَوَاهُ الشَّافِعِيالشیخ عبدالستار الحماد
ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص بلا عذر جمعہ ترک کر دے تو اسے ایسی کتاب میں منافق لکھ دیا جاتا ہے جو مٹائی جا سکتی ہے نہ تبدیل کی جاسکتی ہے۔ ‘‘ اور بعض روایات میں تین جمعوں کا ذکر ہے۔ ضعیف۔