مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة— كتاب الصلاة
(بَيَانُ أَنَّ الْجُمُعَةَ يَوْمُ عِيدٍ) باب: اس چیز کا بیان کہ جمعہ عید کا دن ہے
حدیث نمبر: 1368
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: أَنَّهُ قَرَأَ: ( الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ ) الْآيَةَ، وَعِنْدَهُ يَهُودِيٌّ. فَقَالَ: لَوْ نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ عَلَيْنَا لَاتَّخَذْنَاهَا عِيدًا. فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: فَإِنَّهَا نَزَلَتْ فِي يَوْمِ عِيدَيْنِ، فِي يَوْمِ جُمُعَةٍ، وَيَوْمِ عَرَفَةَ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے یہ آیت تلاوت کی: ﴿الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ﴾ [سورة المائدة: 3] ”آج کے دن میں نے تمہارے لیے تمہارا دین مکمل کر دیا ہے“ تو اس وقت ان کے پاس ایک یہودی تھا، اس نے کہا: اگر یہ آیت ہم پر نازل ہوتی تو ہم اس (یومِ نزول) کو عید بنا لیتے۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: یہ تو عیدین کے روز نازل ہوئی ہے، جمعہ کے دن اور عرفہ کے دن۔ ترمذی، اور انہوں نے فرمایا: یہ حدیث حسن غریب ہے۔ صحیح، رواہ الترمذی۔