مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة— كتاب الصلاة
(خَصَائِصُ يَوْمِ الْجُمُعَةِ، بِرِوَايَةِ أَحْمَدَ) باب: جمعہ کے دن کی خصوصیات ، بروایت احمد
حدیث نمبر: 1365
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قِيلَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لِأَيِّ شَيْءٍ سُمِّيَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ ؟ قَالَ ; لِأَنَّ فِيهَا طُبِعَتْ طِينَةُ أَبِيكَ آدَمَ، وَفِيهَا الصَّعْقَةُ وَالْبَعْثَةُ، وَفِيهَا الْبَطْشَةُ، وَفِي آخِرِ ثَلَاثِ سَاعَاتٍ مِنْهَا سَاعَةٌ مَنْ دَعَا اللَّهَ فِيهَا اسْتُجِيبَ لَهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا گیا: جمعہ کے دن کی وجہِ تسمیہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کیونکہ اس روز تمہارے باپ آدم علیہ السلام کا خمیر تیار کیا گیا، اسی میں «النَّفْخَةُ الْأُولَىٰ» (پہلی بار صور پھونکا جانا) اور «النَّفْخَةُ الثَّانِيَةُ» ہے، اسی میں حشر کا میدان سجے گا اور اس کی آخری تین گھڑیوں میں ایک ایسی گھڑی ہے کہ جو شخص اس میں دعا کرتا ہے تو اس کی دعا قبول کی جاتی ہے۔“ (ضعیف)