مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة— كتاب الصلاة
(تَعْيِينُ السَّاعَةِ الْفَاضِلَةِ فِي الْجُمُعَةِ) باب: جمعہ میں فضیلت والی گھڑی کا مقرر ہونا
حدیث نمبر: 1358
وَعَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي شَأْنِ سَاعَةِ الْجُمُعَةِ : "هِيَ مَا بَيْنَ أَنْ يَجْلِسَ الْإِمَامُ إِلَى أَنْ تُقْضَى الصَّلَاةُ ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابوبردہ بن ابوموسیٰ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں، میں نے اپنے والد رضی اللہ عنہ کو بیان کرتے ہوئے سنا، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جمعہ کی اس گھڑی کا وقت بیان کرتے سنا کہ ”وہ امام کے خطبہ کے لیے بیٹھنے سے لے کر نماز سے فارغ ہونے تک ہے۔“ رواہ مسلم۔