مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة— كتاب الصلاة
(بَيَانُ عَدَدِ صَلَاةِ الْوِتْرِ) باب: نماز وتر کی تعداد کا بیان
حدیث نمبر: 1264
وَعَن عبد الله بن أبي قيس قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ: بِكَمْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُوتِرُ؟ قَالَتْ: كَانَ يُوتِرُ بِأَرْبَعٍ وَثَلَاثٍ وَسِتٍّ وَثَلَاثٍ وَثَمَانٍ وَثَلَاثٍ وَعَشْرٍ وَثَلَاثٍ وَلَمْ يَكُنْ يُوتِرُ بِأَنْقَصَ مِنْ سَبْعٍ وَلَا بِأَكْثَرَ مِنْ ثَلَاث عشرَة. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدالشیخ عبدالستار الحماد
عبداللہ بن ا��ی قیس ؒ بیان کرتے ہیں، میں نے عائشہ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتنی رکعتیں وتر پڑھا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: چار اور تین (سات)، چھ اور تین (نو)، آٹھ اور تین (گیارہ) اور دس اور تین (تیرہ) رکعت وتر پڑھا کرتے تھے، آپ سات سے کم اور تیرہ سے زیادہ رکعتیں نہیں پڑھا کرتے تھے۔ صحیح، رواہ ابوداؤد۔