مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة— كتاب الصلاة
(حُكْمُ تَعْجِيلِ قِرَاءَةِ رَكْعَتَيْنِ سُنَّتَيْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ) باب: نماز مغرب کے بعد دو سنتیں جلدی پڑھنے کا حکم
حدیث نمبر: 1185
وَعَن حُذَيْفَة نَحْوَهُ وَزَادَ فَكَانَ يَقُولُ: «عَجِّلُوا الرَّكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ فَإِنَّهُمَا تُرْفَعَانِ مَعَ الْمَكْتُوبَةِ» رَوَاهُمَا رَزِينٌ وَرَوَى الْبَيْهَقِيُّ الزِّيَادَةَ عَنْهُ نَحْوَهَا فِي شُعَبِ الْإِيمَانالشیخ عبدالستار الحماد
حذیفہ رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح مروی ہے، انہوں نے اضافہ نقل کیا ہے: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمایا کرتے تھے: ’’مغرب کے بعد دو رکعتیں پڑھنے میں جلدی کیا کرو، کیونکہ وہ فرض نماز کے ساتھ بلند کی جاتی ہیں۔ ‘‘ یہ دونوں روایتیں رزین نے روایت کی ہیں، بیہقی نے حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی زائد الفاظ شعب الایمان میں اسی طرح روایت کیے ہیں۔ ضعیف۔