حدیث نمبر: 113
عَن أبي الدرداد قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ فَرَغَ إِلَى كُلِّ عَبْدٍ مِنْ خَلْقِهِ مِنْ خَمْسٍ: مِنْ أَجَلِهِ وَعَمَلِهِ وَمَضْجَعِهِ وَأَثَرِهِ وَرِزْقِهِ ". رَوَاهُ أَحْمَدُالشیخ عبدالستار الحماد
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’بے شک اللہ عزوجل ہر بندے کی تخلیق سے متعلق اس کی پانچ چیزوں، اس کی عمر، اس کے عمل، اس کے مرنے اور دفن ہونے کی جگہ، اس کے نقوش اور اس کے رزق سے فارغ ہو چکا۔ ‘‘ اس حدیث کو احمد نے روایت کیا ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ حافظ زبیر علی زئی
´مقدر لکھا جا چکا`
«. . . عَن أبي الدرداد قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ فَرَغَ إِلَى كُلِّ عَبْدٍ مِنْ خَلْقِهِ مِنْ خَمْسٍ: مِنْ أَجَلِهِ وَعَمَلِهِ وَمَضْجَعِهِ وَأَثَرِهِ وَرِزْقِهِ ". رَوَاهُ أَحْمَدُ . . .»
”. . . سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تحقیق اللہ تعالیٰ اپنے ہر ایک بندے کی پیدائش پر ان پانچ باتوں سے فارغ ہو چکا ہے (یعنی ان پانچ باتوں کو ان کی تقدیر میں لکھ کر روز اجل سے فارغ ہو چکا ہے اب اس میں کوئی تبدیلی نہیں گو سکتی): (۱) موت یعنی کتنی عمر ہو گی، (۲) اور عمل سے یعنی نیک کام کرے گا یا برا کام، (۳) اور اس کے رہنے کی جگہ یعنی کہاں قبر ہو گی یا کہاں جائے گا، (۴) اور چلنے پھرنے کی جگہ یعنی اس کی حرکا ت و سکنات سے یا اس کا جنتی و دوزخی ہونا، (۵) اور اس کی روزی سے یعنی کتنی روزی اس کو پہنچے گی۔“ اس حدیث کو احمد نے روایت کیا ہے۔ . . .“ [مشكوة المصابيح/كِتَاب الْإِيمَانِ: 113]

تحقیق الحدیث:
حسن ہے۔
● اس روایت کی سند میں فرج بن فضالہ ضعیف راوی ہے، لیکن مروان بن محمد [السنة لابن ابي عاصم: 304] اور ولید بن مسلم [السنة: 305] وغیرہمانے اس کی متابعت کر رکھی ہے۔
اسی طرح وزیر بن صبیح [صحيح ابن حبان، الاحسان: 6117] اور عوام بن صبیح [كشف الاستار، زوائد البزار: 2152] وغیرہما نے یہی روایت یونس بن میسرہ بن حلبس سے بیان کر رکھی ہے، لہٰذا یہ روایت حسن ہے۔
فقہ الحدیث
➊ «أجله» سے مراد موت اور مدت عمر ہے۔
➋ «مضجعه» سے مراد لیٹنے کی جگہ یعنی قبر ہے۔
➌ تقدیر کا فیصلہ ازل سے ہو چکا ہے۔

درج بالا اقتباس اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح، حدیث/صفحہ نمبر: 113 سے ماخوذ ہے۔